کھانے کے بعد فورن پانی پنیے کے نقصانات
⚡ *کھانے کے فوراً بعد پانی پینے کے نقصانات۔۔۔*
یہ تو ہم ہمیشہ ہی سنتے آئے ہیں کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد پانی پینا صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ اس سے صحت کو کیا کیا مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔
کھانا کھانے کے بعد پانی پینا اتنا مضرِ صحت ہے کہ جاپان میں ہوٹلوں کے اندر بھی کھانے کے ساتھ پانی رکھنے کا رواج نہیں ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے آپ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
📌 1- زبان کا خشک ہونا:💫
کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے تھوک بنانے والے خلیات مناسب مقدار میں تھوک نہیں بناتے جس سے پانی وقتی طور پر تو منہ کو گیلا کرتا ہے لیکن بعد میں سوکھ جاتا ہے۔
بار بار یہ عمل دہرانے سے منہ میں بدبو پیدا ہوسکتی ہے۔
کچھ لوگ کھانے کے بعد پانی میں لیموں ملا کر پیتے ہیں جس سے تیزابیت بھی ہوسکتی ہے۔
📌 2- ہاضمے میں مشکل:💫
تھوک ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جب پانی پینے سے تھوک بننا کم ہوجاتا ہے تو کھانا ہضم کرنے کی ساری ذمہ داری گیسٹرک جوس پر آجاتی ہے۔
گیسٹرک جوس فوری طور پر کھانے کو توڑ نہیں پاتا اور نتیجتاً پیٹ پھولنا شروع ہوجاتا ہے۔
📌 3- تیزابیت اور غذائی اجزاء جذب کرنے میں مشکلات:💫
جب ہضم کے لیے قدرتی جوس نہیں بنتا تو پیٹ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ اس طرح کھانے کے غذائی اجزا صحیح طرح جذب نہیں ہوپاتے اور وٹامنز نہیں ملتے۔
📌 4- جلن کا سبب:💫
کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے پیٹ پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور تیزی سے کھانا گلانے والا تیزاب خارج کرتا ہے جس سے سینے میں جلن محسوس ہوتی ہے۔
📌 5- وزن میں اضافہ کرتا ہے:💫
جب جسم کھانا اچھی طرح جذب نہیں کرپاتا تو اسے چربی میں تبدیل کردیتا ہے۔
اس کے علاوہ خون میں انسولین کی مقدار بھی بڑھ سکتی ہے جس کی وجہ سے جسم چربی کا ذخیرہ کرنے لگتا ہے۔
🎗️ چند ایسے طریقے جس سے آپ کھانے کے بعد فوراً پانی پینے کی عادت پر قابو پاسکتے ہیں
🔰 1- نمک ہماری پیاس بڑھاتا ہے اس لیے کھانے میں نمک کا استعمال کم کریں۔
🔰 2- کھانا اچھی طرح چبا کر کھائیں ۔
چبانے سے منہ میں زیادہ لعاب پیدا ہوگا اور پانی پینے کی خواہش کم ہوگی۔
🔰 3- کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پئیں۔
اس طرح کرنے سے جسم میں پانی کی سطح بھی برقرار رہے گی اور آپ زیادہ کھانا بھی نہیں کھائیں گے۔
🔰 4- جلدی جلدی کھانا کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ جلدی کی وجہ سے آپ چبانے کے بجائے پانی سے کھانا پیٹ میں منتقل کرنا پڑے گا۔
Comments
Post a Comment